“ماہ رنگ بلوچ ،بلوچ گلزمین ہے”،بلوچ دانشور اور صحافی انور ساجدی۔ اب بلوچ گلزمین اور ماہ رنگ بلوچ ایک دوسرے میں اتنے جذب ہو چکے ہیں کہ جب ایک کو بیان کریں تو دوسرے کا بیان لازم بنتا ہے ۔
جب عظیم اقوام اپنے شاندار ماضی کے باوجود دشمن کے تقسیم اور انتشار کی سازش میں جکڑھ کر کھو بیٹھتے ہیں،تو ان اقوام میں چیئرمین ماؤزے تنگ ،مہاتما گاندھی ،نیلسن میڈیلا اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ جیسے عظیم ہستی جنم لیتے ہیں جو قوم کو اس کی شاندار تاریخ کا احساس دلا کر دوبارا منظم اور متحد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
ہر قوم کی آپنی آپنی قومی اقدار اور اوصاف ہوتے ہیں جن کی وجہ سے انہیں تاریخ کے صفحات میں منفرد حیثیت ملتی ہے،اور اسی طرح بلوچ قوم کی ہزاروں سال کی قابل بیان تاریخ ہے جس نے انہیں فارس ،انگریز ،منگول،عرب ،پرتگال اور دوسرے کالونایزر اور حملہ آوروں کی بے انتہا مظالم کے باوجود بھی مزاحمت اور عزت کے ساتھ رہنے کی تلقین کی ہے، اپنے حیثیت اور شناخت قابض کے ہاتھوں پامال دیکھتے ہوئے سرینڈر کے باوجود اسے دوبارا حاصل کرنے کے لئے خون کے ندیاں بہا کر دن رات محنت کرتے ہیں اور یہی اوصاف اقوام کو عظیم درجہ دیتے ہیں جن میں سے بلوچ ایک ہے۔
تاریخ میں بہت سے ایسے اقوام گزرے ہیں جو کالونایزر کی ظلم اور بر بریت کے سامنے شکست تسلیم کر کے اپنے جُداگانہ حیثیت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس طرح ریڈ انڈین اور باقی مقبوضہ اقوام ہیں جو آج اپنی پہچان اور قومی شناخت کے ساتھ نہیں مل سکتے ہیں۔جب مقبوضہ اقوام حملہ آوروں کے سامنے خوف،لالچ اور سازش کی وجہ سے مزاحمت کے قوت مدافعت کھو بیٹھتے ہیں تو ان کے مقدر میں دائمی غلامی ہوتی ہے جن کی سزا ان کے آنے والے نسلوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔جب کہ بلوچ کو اب تک تاریخ میں یہ شرف حاصل ہے کہ ہزاروں سال کے نسل کشی اور وسائل نہ ہونے کے باوجود اس نے اپنی قومی تحریک سے دستبرداری کا عندیہ نہیں دیا ہے۔
دنیا ایک جنگ کی میدان ہے جن میں اقوام کو جنگ زدہ ہونے کی وجہ سے تنز اور شگان نہیں لگایا جا سکتا ہے بلکہ تنز ان اقوام کو لگایا جا سکتا ہے جو جنگ اور مصیبت کے دوران شکست مان کر اپنے قومی اقدار ،غیرت اور سرزمین سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اسی طرح انسانوں نے جنگ عظیم اول اور دوئم کے دوران اپنے آنکھوں کے سامنے انسانوں کی بربادی دیکھے ہیں،جاپانی قوم نے اپنے سینے میں ایٹمی حملے کو پیوست ہوتے ہوئے دردناک تجربات سے گزری ہے، 60 لاکھ یہودیوں نے اپنے اموات اور تذلیل ہٹلر کے ہاتھوں دیکھے ہیں،ویت نام ،کیوبا ،افغانستان،عراق ،شام ،لیبیا اور لبنان کے لاکھوں انسانوں کی امریکی اور اس کے اتحادی سامراجیوں کے ہاتھوں اموات تاریخ نے اپنے صفحات میں درج کی ہے،ہزاروں بنگالیوں کے اپنے مسلمان بھائیوں کے ہاتھوں بے عزتی بھی تاریخ کے صفحات کے تکلیف دہ حصے بن چکے ہیں ۔
اسی طرح دنیا بلوچ کو اس بات پر ملامت نہیں کر سکتا کہ وہ خطے میں کرد ،عرب اور افغانوں کی طرح ظالم کے شکنجے میں پھنس چکا ہے، جس کا قصور صرف اور صرف اس ظالم پر ہی ٹھہرایا جا سکتا ہے جو بلوچ قوم کی قومی حیثیت،وجود،تہذیب اور شناخت کو ختم کرنے کیلئے تمام مظالم کے ریکارڈ تھوڑ رہے ہیں۔
اس بات سے کوئی زی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا کہ اقوام کے عروج اور زوال میں لیڈرشپ کے مرکزی اور اہم رول ہوا کرتے ہیں ۔بنگال قومی مزاحمت میں شیخ مجیب الرحمٰن کا کردار ،ہندوستانی قوم کو انگریز کے خلاف میں منظم کرنے میں مہاتما گاندھی کا کردار،ملا عمر کی افغانستان میں امریکی سامراج کے خلاف جہاد کی تلقین،چین کی ڈوبتے ہوئے مقام کو بچانے میں چیئرمین ماؤزے تنگ کا کردار اور سیاہ فام قوم کو انگریز کے غلامی کے خلاف منظم کرنے میں نیلسن منڈیلا کا کردار ہمشہ تاریخ کے صفحات میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔
اسی طرح بلوچ قومی شناخت اور جغرافیائی حدود کے وسعت اور دفاع میں چاکر خان رند اور عبداللہ خان احمدزی کے عظیم کردار نے قوم کو وہ ہمت اور حوصلہ بخشا ہے جس کو میر نصیر خان نوری نے عملی شکل دے کر قوم کو مزید متحد ،ہمت ،منظم اور توانا رہنے کے لئے ایک سبق دی ہے ۔میر نصیر خان نوری بلوچ قوم کی وہ ہستی ہیں جس نے بلوچستان کے تمام علاقے جو کوہ سلیمان سے کے کر بندر عباس تک اور کراچی سے لے کر ہلمند تک، سیاسی اتحاد اور منظم کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا جس کی دفاع ہر بلوچ کے لئے فرض بنتا ہے۔
گریٹ گیم کی وجہ انگریز نے بلوچ قوم کو گو کہ قابو کرنے کے لئے کئی ایڑی چوٹی لگائی مگر ناکامی کے بعد تقسیم اور انتشار کے چال کا استعمال کرتے ہوئے 1876 تک میر نصیر نوری خان کے بلوچستان ریاست کو وقتی شکست دی،جب کہ بلوچ قوم کی مزاحمتی کردار اور اوصاف کو کمزور نہیں کر سکی جو وراثت میں انہیں ہزاروں سالوں سے ایک قوم کی حیثیت سے مل چکی تھی۔
سلیگ اہیری سن نے میر غوث بخش کے انٹرویو سے حوالہ دیتے ہوئے کہا،” بلوچ ریاست کی جو حیثیت 1666 میں تھی وہ حیثیت افغانستان کو 80 سال بعد نادر شاہ افشار کی قتل کی بعد 1746 کو ملتی ہے”، یعنی بلوچ ریاست کی حیثیت اور تاریخ افغانستان سے کئی گناہ پرانی ہے۔
جو تقسیم کے پالیسی انگریز نے بلوچ کے خلاف استعمال کیا وہ آج بھی اسی تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کو سنڈیمن طرز کے سردار اپنے مفادات کے لئے تقویت دیتے آ رہے ہیں۔مگر ہر فرعون کے خلاف کوئی موسی ضرور نمودار ہوتا ہے،اسی طرح بلوچ قوم کی تقسیم اور نسل کشی کے خلاف ایک توانا آواز ڈاکٹر ماہ رنگ کی صورت میں قوم کو نصیب ہوئی ہے جس کی سوچ اور کردار کو میر نوری نصیر خان سے تشبیہ دی جا سکتی ہے جو ہر وقت تقریر میں کہتی ہے، “ہماری جدوجہد کا مقصد میر نوری نصیر خان کی قوم کا اتحاد ہے جو علاقائی،زبان،سامراجی اور انتظامی تقسیم سے بالاتر ہے”، مزید کہتی ہے “ہمارے ہاں بلوچ مغرب اور مشرق کی بجائے صرف ایک ہی بلوچستان ہے”۔ جس نے بہت ہی کم عرصے میں اس بلوچستان کی عظیم جیوگرافی کے حدود کے بلوچ کو متحد کرنے میں کردار ادا کی جو میر نصیر خان نوری کی 45 سالہ دن رات محنت کے بدولت ہیں۔
ویسے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بچپن سے بلوچ قومی جدوجہد کے لئے آواز بلند کرتی رہی ہے جب اس کے والد پہلی دفعہ 2006 میں جبری گمشدگی کا شکار ہوتے ہے،تب سے ماہ رنگ بلوچ قومی تحریک کے لئے ایک روشن باب کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔
ماہ رنگ بلوچ کی طویل سیاسی جدوجہد نے اس وقت ایک نئی موڈ اور شدت پکڑی جب سال 2023 کے آخر میں تربت میں بالاچ بلوچ نامی نوجوان کو اغوا کے بعد ،عدالتی ٹرائل کے دوران سرکاری اداروں کے ہاتھوں شہید کیا جاتا ہے،پھر ماہ رنگ بلوچ،بلوچ نسل کشی کو روکنے کے لئے تمام بلوچ کو متحد کرنے کے لئے میدان میں آتی ہے جس کو بھی قوم نے دل سے تسلیم کر کے خندہ پیشانی سے استقبال کیا۔بلوچ کو انصاف دلانے کے لئے ماہ رنگ جہاں پہنچتی ہے بلوچوں کے لئے کسی عید کے چاند سے کم نہیں ہوتی ،ہزاروں لوگ اس کے استقبال کے لئے بے قرار نظر آتے ہیں ،جب وہ کوہ سلیمان پہنچتی ہے تو وہاں کے بلوچ کو ایسی خوشی محسوس ہوتی ہے جیسا ان کے سرزمین پر ایک بار پھر عظیم قومی لیڈر میر نصیر خان نوری اپنے مقدس قدم رکھ رہا یے۔وہ بلوچ جو قومی انتشار اور قومی لیڈرشپ کی عدم توجہی کی وجہ سے اپنی پہچان سرائیکی کرنے لگے تھے، وہ اب کھلے عام اپنے پہچان بلوچ سے کرنے لگے جس سے پورے پنجاب میں کھلبلی مھچتی ہے جیسا کہ چاکر رند ایک دفعہ پھر کوہ سلیمان میں اپنے گھوڑوں اور لشکر کے ساتھ نمودار ہو رہا ہے۔
ویسے بھی قوم متحد اور منظم ہونا چاہتی تھی مگر اسے سرداروں اور بلوچ پارلیمانی سیاستدانوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے مراعات کے لئے ایک طویل عرصے سے منتشر رکھا تھا۔
وہ راستے میں جہاں سے گزرتی تو بی بی بانڑی رند کی یاد تازہ کرتی کہ بلوچ قوم کی تاریخ میں عورت کی ایک عظیم اور قائدانہ کردار رہی ہے جسے دشمن کے میڈیا نے ملک میں غلط شکل کے ساتھ پیش کی تھی کہ ،”بلوچ جاہل اور وحشی قوم ہے جو اپنے عورتوں کو پڑھنے نہیں دیتے .” اس نے ریاستی میڈیا کے طویل بیانیہ کو رد کرتے ہوئے بلوچ سماج کی ہزاروں سالہ پرانی شکل دنیا کی سامنے لائی کہ بلوچ نہ صرف اپنی عورتوں کو تعلیم اور عزت دیتے ہیں بلکہ بلوچوں میں عورت کو سیاسی قیادت کی بھی مکمل حقوق حاصل ہیں جو خطے میں بہت کم اقوام کو حاصل ہیں۔
اب کوہٹہ کے میڈیکل کالج ،ہدہ روڈ اور منگچر کے بنیادی رہاشی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، پورا بلوچ قوم اور دنیا کے تمام مظلوم اقوام کے دل او دماغ میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔
اسلام آباد کے دھرنے کے بعد اس نے بلوچ قوم کو منظم رکھنے کے لئے 28 جولائی 2024 کو گوادر میں راجی مچی کے انعقاد کا اعلان کرنے کے بعد،ریاست کے تمام جبر اور تشدد کے باوجود،کوہ سلیمان سے لے کر مغربی بلوچستان کے بلوچ، خاص کر مکران جو ایران کا مقبوضہ ہے،تک سیاسی اتحاد کے لئے ایک رہنمائی فرمائی جس کے بعد قوم میں ایک نئے حوصلہ اور ہمت پیدا ہوئی ہے۔
ڈاکٹر صاحبہ کی زندگی کا اصل مقصد اس قوم کی اتحاد اور سرزمین کے جدوجہد پر مرکوز ہے جس کی باؤنڈری کے دفاع کے لئے عبداللہ خان احمد زئی،بی بی بیبو احمدزی،میر ابرہیم خان نوشیروانی،میر فیروز خان رہیسانی ،میر محراب خان احمد زئی،حمل جیند،داد شاہ گمشادزئی اور ہزاروں بلوچوں نے اپنے جان اور مال کی قربانی دی ہے ۔
گوادر راجی مچی کے بعد آرام سے بیٹھنے کی بجائے اب گرین بیلٹ ،کوہ سلیمان ،رخشان بیلٹ ،ہلمند،نمروز،لشکر گاہ ،زاہدان ،سراوان سمیت تمام بلوچوں کو مزید متحد کرنے کے لئے ڈاکٹر اپنے جان کو ہتھیلی میں رکھ کر دن رات کام کر رہی ہے ،وہ ایک ایسی وقت میں بلوچ کی اتحاد اور یکجتی کے لئے آواز بلند کر رہی جہاں لفظ بلوچ دشمن کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔اب وہی پاولو فریری کو رد نہیں کیا جاسکتا جس کے مطابق،”مقامی باشندوں کے لئے ایسے مشکل وقت بھی آ سکتے ہیں جب کالونایزر ان کے نام سننے اور برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔”
بلوچ قوم اس وقت سب سے زیادہ نقصان تقسیم کی وجہ سے اٹھا رہا ہے جسے سامراجی اور انتظامی احکامات کے تحت تقسیم کیا گیا اور یہ تقسیم ابھی تک زور او شور سے جاری ہے جسے ناکام کرنے کے لئے قوم کو اس وقت امید کی کرن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اس کی مضبوط ٹیم میں نظر آ رہی ہے۔
دشمن کے ساتھ ساتھ بلوچ پارلیمانی پارٹیوں ،سرداروں اور کچھ قوم پرست حلقوں کو ماہ رنگ بلوچ کی جدوجہد سے بہت تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ ان کے زاتی ،علاقائی اور گروہی مفادات کو نقصان پہنچ رہی ہے،ان پارلیمانی پارٹیوں کو ان کے آقا ان کے مفادات سے ضرور محروم کر سکتی ہے جن کے مفادات بلوچ قوم کے تقسیم پر مشروط ہیں،ان سرداروں کے مفادات اب خطرے میں ہیں جب بلوچ قبائلی خول سے نکل کر صرف بلوچ قوم کے چھتری تلے جمع ہو رہے ہیں ،ان قوم پرست حلقوں کے زندگی اور مراعات خطرے میں پڑ سکتی ہے جنہیں فارسی نے عارضی آسائش اور آرام اس شرط پر دی ہے کہ وہ بلوچ کو متحد ہونے نہ دیں اور متحدہ بلوچ کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ اس سے مغربی بلوچستان کے بلوچوں کے ڈھائی ہزار سالہ جدوجہد کو تقویت نہ پہنچے۔
سلیگ اہیری سن کے مطابق ،”ایک پاکستانی جنرل سے جب میں نے عرض کیا کہ ون یونٹ کے خاتمہ کر کے بلوچ کو ایک صوبہ دے دیں تو اس نے جواب دیا ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان کو کئی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کریں کیونکہ بلوچ اتحاد کی صورت میں ہمارے لئے سر درد بن سکتی ہے”.جب کہ بلوچ پہلے سے پاکستان میں صوبائی انتظامیہ کے نام پر پنجاب ،بلوچستان،سندھ اور کے پی کے میں تقسیم ہے ،اس کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے مردم شماری میں اسے مختلف زبانوں کے نام پر تقسیم کیا گیا ہے،سرائیکی بلوچ کے اپنے زبانوں میں سے ایک ہے مگر اسے پنجاب میں ایک قوم کے شکل میں متعارف کر کے ان کے بلوچ شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے۔
سندھ میں کئی بلوچوں کو سندھی بنایا اور ظاہر کیا جا رہا جبکہ حقیقت میں سندھ کی 60 فیصد آبادی بلوچ ہی پر مشتمل ہے۔ موجودہ بلوچستان میں پاکستانی دانشور اور میڈیا نے بلوچ کو زبان کے نام پر بھی کئی جگہ تقسیم کی ہے اور کچھ زر خرید بلوچوں کے زریعے براہوی کلچر منایا جا رہا ہے تاکہ قوم کو زبان کے نام پر تقسیم کیا کریں۔
اگر ریاست کی سازش نہ ہو تو درست مردم شماری کے تحت پورے پاکستان میں بلوچ کی کل تعداد 6 کروڑ سے زیادہ ہے جو ابادی کے لحاظ سے ملک میں پنجابی کے بعد دوسرے سب سے بڑی قوم ہے۔
اس سے بد تر صورت حال مغربی بلوچستان میں بلوچوں کو لاحق ہے جہاں بلوچ کو فارسی نے مختلف انتظامی یونٹ میں تقسیم کے ساتھ ساتھ ان کو بلوچی شناخت ،زبان،بچوں کے بلوچی نام سمیت کئی نسل کش پالیسیوں کا سامنا ہے ۔وہاں سرداروں کو مرعات اس بنیاد پر دیا جا رہا ہے کہ قوم پرست حلقوں کا خاتمہ ان ہی سے کیا جائے، جس کی باقاعدہ شروعات شاہ اور رضا شاہ پہلوی کی حکومت نے کی تھی۔یہ مصدقہ رپورٹ بھی سامنے آ رہا ہے کہ گجر آزادی پسند حلقوں کو بلیک میل کرتا رہتا ہے کہ ایران مخالف بلوچ جو جند اللہ سے تعلق رکھتے ہیں انہیں ایران کے حوالے کرنے میں مدد دیں اور جند اللہ کا یہ الزام ہے کہ گلزار امام، جو اب پاکستان میں قید ہے، نے ہمارے کچھ اراکین کو پنجگور سے گرفتار کر کے ایران کے حوالے کی ہے جو بلوچ کو مزید تقسیم کی ایک کوشش ہے۔
ایران ویسے بھی پراکسی کے دنیا میں بد نام ہے جو اسرائیل کے خلاف کئی پراکسی جیسے حماس کی سرپرستی کر رہا ہے۔اب یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران ایک بلوچ آزادی پسند حلقے کو ان بلوچوں کے خلاف استعمال کر سکتا ہے جو متحدہ بلوچ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ ایران کو متحدہ بلوچ سے خطرہ ہے اور اسی لئے اس نے عطا اللہ خان مینگل کی صوبائی حکومت کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کیا، اور بھٹو کو کئی دفعہ دھمکی دیتا رہتا تھا کہ بلوچستان کو سنبھالیں نہ تو ہم خود آ کر سبق سکھائیں گے،اور بلوچوں کی 1973-1977 کے بغاوت کو کچلنے کے لئے انہوں نے پاکستان کو فضائی کمک دی تھی جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔گجر بلوچ کی نسل کشی میں انگریز سمیت سب سے آگے ہیں کیونکہ وہ بلوچ کی ماضی کی تاریخ سے واقف ہیں کہ جنہوں نے فارسی اجارہ داری اور قبضہ کو کبھی قبول نہیں کی اور اسی لئے بلوچ کو اس کے بھائی کرد سے بھی جدا کر دیا۔
بلوچ جہاں اور جب بھی متحد اور منظم ہونے کے لئے کوشش کرے تو سب سے زیادہ فارسی ہی کو تکلیف پہنچتی ہے کیونکہ نوشیروان عادل سے پہلے اور اب تک بلوچ اس کے زیردستی کو انکار کرتا آ رہا ہے ۔اب بلوچ کو مزید ڈیموگرفک شفٹ کے تحت پریشان کرنے کے لئے ایران اپنے دارالحکومت کو تہران سے مکران بلوچستان ،چہاہ بہار، میں شفٹ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ بلوچ اقلیت ہونے کے بعد اپنے قومی سوال سے دستبردار ہو جائے جس کو عملی شکل دینے کے لئے شاہد بلوچ قوم پرستوں کے ایک حلقے کی خدمات بھی حاصل کیا جائے۔یہ وہی ڈیموگرفک شفٹ کی پالیسی ہے جسے بھٹو نے خان عبد الصمد خان اچکزئی کے ذریعے بلوچ کے خلاف کوہٹہ شہر میں استعمال کیا جہاں لاکھوں افغان مہاجرین کو بسایا گیا اور جس شہر کی مارکیٹ زبان براہوی تھی پھر ہر طرح مہاجروں کی کثرت سے بلوچ کنارے کش نظر آتے گئے ،بلوچ شہر کراچی یا مائی کولاچی جس کی 1940 کے مردم شماری کے مطابق ٹوٹل ابادی 6 لاکھ تھی جو سارے کے سارے بلوچ تھے مگر ڈیموگرفک شفٹ کے بعد اب بلوچ وہاں نہ ہونے کے برابر شمار ہوتے ہیں ،اور اسی طرح جیکب اباد،شکارپور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بلوچ کو اقلیت میں بدلنے کے لئے ریاست کے سرپرستی میں پالیسی بنا کر وہاں دوسرے لوگوں کو آباد کیا گیا ہے۔
آور اب بھی بلوچ کو موجودہ بلوچستان میں مزید تقسیم کرنے کے لئے ساحلی بیلٹ اور مکران ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کی منصوبہ بندی ہو رہے ہیں ۔
دوسری طرف ،افغانستان میں گو کہ بلوچوں کے خلاف نسل کش پالیسی نہیں ہے مگر انہوں نے بھی تقسیم کے حد تک بلوچ کو نہیں بخشا ہے۔
بالآخر ،بلوچ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ایک مضبوط اعصاب کی مالک ہے جو بیک وقت دشمن اور ان دوست نما دشمنوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو میر نوری نصیر خان کے بلوچستان اور بلوچ قوم کی اتحاد اور یکجتی کے سامنے رکاوٹ ڈالتے رہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ اس بار کوہ سلیمان سے لے کر بندر عباس تک بلوچ قوم کو یقین ہے کہ وہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور اس کی مضبوط سیاسی سنگت ڈاکٹر صبیحہ بلوچ ،سمی دین ،بیبرگ بلوچ اور شاجی صبغت اللا کے لیڈرشپ کے تحت ضرور متحد ہو کر اپنے منزل کی طرف محو سفر ہوں گے جو ہر قوم دوست اور قوم پر قربان ہونے والے فرزندوں کا خواب ہے۔
Add comment